Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کاماڑی پورکے ایک گودام پرچھاپہ 15کروڑمالیت کے آٹوپارٹس ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے ماڑی پور کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ آٹو پارٹس کی بڑی مقدارقبضے میں لے کرملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی انجینئر حبیب احمد کی ہدایات پر کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر انعام اللہ وزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر واصف ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعود حسن، سپرنٹنڈنٹ عابدخان اور خیام مرز سمیت افسران واہلکاورںپر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مارکر گودام کی تلاشی لی توگودام سے 15کروڑروپے مالیت کے آٹوپارٹس برآمدہوئے جیسے قبضے میں لے کرملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے سیکورٹی ایجنسیوں اوردیگرقانون نافزکرنے والے اداروں کے ساتھ مل کراسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوں کیں جس میں آٹو پارٹس، الیکٹرانکس اشیائ، کپڑا،ایرانی ڈیزل اوردیگراشیاءکے مختلف غیرقانونی چینلزکو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں درآمدات اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button