Uncategorized

کسٹمز انٹیلی جنس،3کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے مختلف کارروائیوں میں 3کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کوششوں کو تیزکرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا تسلیم کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر امجد راجپر،سپرنٹنڈنٹ اے ایس او سعید فاروقی،انٹیلی جنس آفیسرزلیاقت علی،ارشاد،یاورعباس،حمیرالدین سمیت دیگراہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کروڑ 25 لاکھ مالیت کی 5 لگرژی گاڑیاں، چار لاکھ مالیت کا انڈین کتھا، 74 لاکھ مالیت کا کپڑا، 40 لاکھ مالیت کے چاکلیٹ اور کافی جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 60 لاکھ مالیت کی گاڑیاں ضبط کرلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button