Eham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس نے پورٹ قاسم سے جعلی دستاویزات پراسٹیل کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس ناکام بنادی

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے پورٹ قاسم سے جعلی دستاویزات پر کلیئرکئے جانے والے اسٹیل کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کو ناکام بناتے ہوئے ملزمامان میں شامل درآمدکنندہ میسرزلویائل ٹریڈرز،احمد،عزیدکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیل کے درآمدی کنسائمنٹس کے ذریعے ہونے والی بدعنوانیوں کے پیش نظرڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکی ہدایات پر اسٹیل کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے اسٹیل شیٹ کوائل کے درآمدی کنسائمنٹ کے دستاویزات میں ردبدل کرکے کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی گئی ،ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی جانب سے دستاویزات میںشامل ایل سی،انوائس ،پیکنگ اربل آف لیڈنگ میں تبدیلی کی گئی اوران ہی جعلی دستاویزات پر گڈزڈیکلریشن فائل کرکے کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی گئی تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کے ڈائریکٹرعرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ پورٹ قاسم سے اسٹیل شیٹ کوائل کے کنسائمنٹ کے 9کنٹینرکی کلیئرنس جعلی دستاویزات پرکی جارہی ہے جس پر عرفان جاویدکی ہدایت پر پورٹ قاسم سے یلوچینل کے ذریعے کلیئرہونے والے کنسائمنٹ کو فوری طورپر روک کراس کی جانچ پڑتا ل کی گئی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ میسرزلویائل ٹریڈرز،عزیزاوراحمد نے مضموم حکمت عملی کے تحت جعلی دستاویزات تیارکئے گئے اوران دستاویزات پر کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے متعلقہ بینک سے دستاویزات کی تصدیق کی گئی توبینک کی جانب سے دستاویزات کے اجراءسے لاتعلقی کا اظہارکیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ملزمان کی جانب سے جعلی دستاویزات پر دوکروڑ17لاکھ سے زائدمالیت کی 765میٹرک ٹن اسٹیل شیٹ کوائل کی اسمگلنگ کی جارہی تھی جس سے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 48لاکھ54ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی جارہی تھی۔

 

 

 

 

 

Customs Intelligence seize Steel Sheet consignment which was Try to clear on Fake Docements

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button