Eham Khabar

اسٹیل شیٹس کے بعد دیگر شعبوں میں ہونے بے قاعدگیوں کا قلع قمع کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی،عرفان جاوید،ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیاہے یہ بات ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے صفر شرح ڈیوٹی کے حامل الیکٹرانک مصنوعات پر بھی منی لاڈرنگ کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں پشاور کوئٹہ اور ملتان کے درآمدکنندہ ملوث پائے گئے ہیں۔عرفان جاویدکاکہناہے کہ اسٹیل کوائل شیٹ کی ترغیبات کی آڑ میں ہونے والی تقریبا5ارب روپے مالیت کی منی لانڈرنگ پر پیش رفت جاری ہے۔ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی آڑ میں اسٹیل کوائل شیٹ کی درآمدپرہونے والی منی لانڈرنگ میں ملوث منظم گروہ کے گٹھ جوڑ توڑدیاگیاہے اور اس منظم گروہ کی سرگرمیوں کا پورٹ قاسم، کراچی ایسٹ اور ویسٹ کلکٹریٹس میں پیچھاکیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس منظم گروہ کی جانب سے ایس آر او655کا فائدہ جعلی دستاویزات پر حاصل کیااوراسٹیل کوائل شیٹ کے متعددکنسائمنٹس کی درآمدکرکے قومی خزانے کو کروڑوںروپے مالیت کا نقصان پہنچایاگیا۔عرفان جاوید نے بتایاکہ غیرقانونی طورپردرآمدکی جانے والی اسٹیل شیٹس کی ڈمپنگ کے تین پوائنٹس کی نشاندہی ہوئی ہے جہاں پر سیکڑوں کی تعدادمیں اسٹیل کوائل شیٹ کے رول برآمدہوئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پرائمری کوالٹی کی اسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹ پر 10فیصدکی شرح سے کسٹمزڈیوٹی عائدہوتی ہے جبکہ سکینڈری کوالٹی پر 20فیصدکسٹمزڈیوٹی اداکی جاتی ہے اس لئے اسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں ایک منظم مافیاکی جانب سے مس ڈیکلریشن کا سہارالیاجاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ایران اور افغانستان سے مختلف سرحدوں کے ذریعے اسمگلنگ کرنے والے مافیاز کی خفیہ نگرانی شروع کردی گئی ہے اور اس اقدام سے قانونی درآمد وتجارت کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گاجبکہ قانونی طورپر درآمدات کرنے والے تاجر ڈائریکٹوریٹ کسٹمز کے ساتھ تعاون سے گریزاں ہیںتاہم ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اسٹیل شیٹس کے بعد دیگر شعبوں میں ہونے بے قاعدگیوں کا قلع قمع کرنے کی حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے اسٹیل کے کنسائمنٹس کی اسمگلنگ اورلاکھوں ڈالر کی منی لانڈنگ میں ملوث درآمدکنندہ رائیل امپیکس اورکلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک محمدعبداللہ کے خلاف مزید دوایف آئی آردرج کرلی گئی ہیں واضح رہے کہ اسٹیل کے درآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک عبداللہ کے خلاف کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے پر پانچ ایف آئی آرزکسٹمزانٹیلی جنس اورایک ایف آئی آرپورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ کی جانب درج کی جاچکی ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ ملزمان کی جانب سے اسٹیل کے اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئی ہیںجبکہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے مزید کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں مزید ایف آئی آرزدرج کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکو اطلاع موصول ہوئی کہ جعلی دستاویزات پرای پی زیڈکے لئے درآمدکئے جانے والے اسٹیل کے کنسائمنٹس پرڈیوٹی وٹیکسزکی سہولت کاناجائزفائدہ اٹھاکرکلیئرکئے جا رہے ہیں اورکلیئرکئے جانے والے کنسائمنٹس ای پی زیڈمنتقل کرنے کے بجائے مقامی مارکیٹ میںمہنگے داموں فروخت کئے جاتے ہیں جس پر انہوں نے اسٹیل کے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی گئی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹرکی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ دوست محمداوردیگ افسران نے متعلقہ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا آغازکیاتاہم تحقیقات کے دوران اس امرکاانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ رائیل امپکس نے کلیئرنگ ایجنٹ میسرزکاسموس ٹریڈنگ ڈیولپمنٹ کے مالک محمدعبداللہ کے ساتھ مل کرجعلی دستاویزات تیارکئے گئے اوران جعلی دستاویزات پر اسٹیل شیٹ کے تین کنسائمنٹس ساﺅتھ کوریاسے درآمدکئے گئے مذکورہ ملزمان کی جانب سے اسٹیل کے کنسائمنس کی ایل سی ،انوائس اورپیکنگ لسٹ میں ردوبدل کرکے کنسائمنٹس کی گڈذڈیکلریشن رائیل امپکس کے نام پر فائل کی گئی اورفائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں سیکنڈری کوالیٹی اسٹیل شیٹ کے بجائے پرائمری کوالٹی اسٹیٹ شیٹ ظاہرکیاگیاتاکہ ڈیوٹی وٹیکسزکی کم ادائیگی کی جاسکے واضح رہے پرائمرای کوالٹی اسٹیل شیٹ پر کسٹمزڈیوٹی 11فیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی2فیصدریگولیٹری ڈیوٹی 5فیصد ،سیلزٹیکس17فیصد،ایڈیشنل سیلزٹیکس3فیصداورانکم ٹیکس6فیصدعائدہوتاہے جبکہ سکنڈری کوالٹی اسٹیل شیٹ پر کسٹمزڈیوٹی 20فیصد،ایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی2فیصدریگولیٹری ڈیوٹی 5فیصد ،سیلزٹیکس17فیصد،ایڈیشنل سیلزٹیکس3فیصداورانکم ٹیکس6فیصدعائدہوتاہے ت۔ذرائع نے بتایاکہ کے درآمدکنندہ رائیل امپکس اورکلیئرنگ ایجنٹس میسرزکاسموس ٹریڈنگ انٹرنیشنل نے جعلی دستاویزات پر اسٹیل شیٹ کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر مجموعی طورپر 4کروڑ5لاکھ60ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی اورسات لاکھ ڈالرسے زائد کی رقم غیرقانونی طورپربیرون ملک منتقل کرکے منی لانڈرنگ کی گئی۔

 

 

 

 

 

 

Customs Intelligence Started Training Program to Stop Money Laundering

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button