کسٹمزانٹیلی جنس سکھرکی کارروائی ،80ٹن چینی کی اسمگلنگ ناکام
سکھر (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس سکھرنے وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں سندھ سے بلوچستان اسمگل کی جانے والی چینی سمیت دیگراشیاءکی چینی روک تھام کرتے ہوئے سندھ سے بلوچستان اسمگل کی جانے والی 80ٹن چینی کے 1600تھیلے ضبط کئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سکھرانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے انچارچ اکمل ہاشمی اور ان کی ٹیم جس میں شامل انٹیلی جنس آفیسرز منیر احمد بھمبرو، مقبول احمد، شاہ محمد، غلام فرید اور دیگر شامل ہیں نے صوبے کو جانے والی مختلف شاہراہوں پر آنے والی گاڑیوں کی نگرانی بڑھا دی ہے جس کے نتیجے میں دو ٹرکوں کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تودونوں ٹرکوں 80ٹن چینی کے 1600تھیلے سے برآمدہوئے جنھیں ضبط کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیاہے ،ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈی جی انڈسٹریز منسٹری آف کامرس نے اس چینی کی سندھ سے بلوچستان منتقلی کے لیے کوئی این او سی جاری نہیں کیا۔