Breaking NewsCrimeEham KhabarExclusive Reports

کسٹمزآفیسرویئرہاﺅس سے سامان کی چوری میں ملوث ،نوکری سے برخاست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزآفیسرکو ویئرہاﺅس سے سامان چوری کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تعینات کسٹمزآفیسر سپرنٹنڈنٹ شاہدنسیم پر اسمگلروں کا ساتھ دینے اور کسٹمزویئرہاﺅس سے سات کروڑسے زائدمالیت کا سامان چوری کرنے کی شکایات موصول ہوئیںجس پر محکمہ کی جانب سے شاہد نسیم کے خلاف سول سرونٹس رولز2020کے تحت کارروائی عمل میں لائی لاتے ہوئے شاہد نسیم کونوکری سے نکال دیاگیاہے۔دستایزات کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھامیں تعینات سپرنٹنڈنٹ شاہد نسیم نے اسمگلروں کی ساتھ مل کرڈیرہ غازی خان میں قائم گودام فروری 2024میں سے سامان کی چوری کی گئی جس کی مالیت 7کروڑ 60لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔محکمہ کسٹمزنے سامان کی چوری میںملوث سپرنٹنڈنٹ شاہد نسیم کو فوری طورپر معطل کیا اوراس کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کی گئیں ،نامز دانکوائری آفیسرایڈیشل کلکٹرسید علی اکبرزیدی نے تمام ترمعاملات کی تحقیقات کیں ،انکوائری آفیسرکی جانب سے پیش کی جانے والی انکوائری رپورٹ میںکہاگیاہے کہ ملزم کی جانب سے سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے اورگودام سے سامان کی چوری کرکے قومی خزانے کو دسات کروڑ60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایاگیا۔دستاویزات کے مطابق ملزم آفیسرنے لگائے جانے والے الزامات کی نفی کی لیکن ملزم کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا،انکوائری آفیسر کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میںکہاگیاہے کہ ملز م کی جانب اسمگلروں کے ساتھ تعلقات کے ثبوت ویڈیولنک اورمیسج کے واضح ثبوت موجودہیںجو ملزم کے اسمگلروں کے ساتھ روابط اورگودام سے سامان کی چوری میں ملوث ہونے کو ثابت کرتے ہیں ، جرم ثابت ہونے پرملزم کسٹمزآفیسرشاہد نسیم پر بڑاجرمانہ عائد کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کردیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button