Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports
کسٹمزافسران طارق محموداوریاورعباس کو جیل بھیج دیاگیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کسٹمزکی تاریخ کے میگاکرپشن میں ملوث ہونے کے الزام میں کسٹمزافسران طارق محموداوریاورعباس کو جیل بھیج دیاگیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جاسکے۔تاہم، عدالت نے مشاہدہ کے بعد ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کو مستردکردیااورکہاکہ معاملہ مبینہ بدعنوانی سے متعلق ہے اور ثبوت خالصتاً دستاویزی شکل میں ہیں، اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے ۔