محکمہ کسٹمز،گریڈ19تاگریڈ21کے افسران کے تبادلے
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے گریڈ19تاگریڈ21کے 28افسران کے تبادلوں وتقرریوں کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21کے واجدعلی کو ڈائریکٹرجنرل پاکستان کسٹمزاکیڈمی کے ساتھ ڈائریکٹرجنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کی ذمہ داریاں بھی دیدی گئیںجبکہ گریڈ20کے چوہدری محمدجاویدکو چیف ایف بی آراسلام آبادکراچی اسٹیشن،ممتارعلی کھوسوکو چیف ایف بی آراسلام آبادکراچی اسٹیشن،عرفان الرحمن خان کو کلکٹر،انفورسمنٹ کوئٹہ،محمدمحسن رفیق کوکلکٹرایس اے پی ٹی کے ساتھ کلکٹرایسٹ کی ذمہ داریاں بھی دیدی گئیں ہیں،انجینئرریاض احمد میمن کو کلکٹرگوادر،رضاکو کلکٹرایڈجیوڈیکشن ون کراچی،ڈاکٹرمحمدندیم میمن کو ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ،سمیع الحق کو ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد،محمدثاقف سعیدکو ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈکراچی،آصف عباس کو ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ملتان،عثمان باجوہ کو کلکٹرایکسپورٹ کراچی ،فیاض رسول کو ڈائریکٹرویلیوایشن کے ساتھ کلکٹرکراچی ایئرپورٹ کی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں،محمدطاہرکلکٹراپیل اسلام آباد،محمدعامرتھیم کو کلکٹرانفورسمنٹ کراچی،انجینئرحبیب احمدکو ڈائریکٹر،کسٹمزانٹیلی جنس کراچی،گریڈ19کے جمشید علی تالپورکو کلکٹر(اوپی ایس)حیدرآباد،محمدسعیداسد کو ڈائریکٹر(اوپی ایس)لاءاینڈپروسیکیوشن لاہور، محمدحارث انصاری کو ڈائریکٹر(اوپی ایس)کسٹمزانٹیلی جنس اسلام آباد،رحمت اللہ وستروکو کلکٹر(اوپی ایس)انفورسمنٹ ملتان،محمدراشیدمنیرصدیقی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر،پاکستان کسٹمزاکیڈمی لاہور، علی رضاترابی کو ایڈیشنل ڈائریکٹرٹرانزٹ ٹریڈکراچی،ڈاکٹرعمران رسول خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹرریفارمس اینڈآٹومیشن اسلام آباد،شوکت حیات کو ایڈیشنل ڈائریکٹر،پاکستان کسٹمزاکیڈمی کراچی، عبیداللہ کو سیکریٹری ایف بی آراسلام آباد،امجدحسین راجپرکو ایڈیشنل کلکٹر،انفورسمنٹ کراچی،طاہراقبال خٹک کو ایڈیشنل کلکٹر،انفورسمنٹ سرگودھا،امان اللہ سومروکو ایڈیشنل کلکٹرپورٹ قاسم کراچی کے عہدوں پر تعینات کیاگیاہے۔