Eham Khabar
رقم کسٹمزافسران سے نہیں کلیئرنگ ایجنٹ سے برآمدہوئی تھی ،کسٹمزحکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزحکام نے افسران کے پاس سے لاکھوںروپے برآمدہونے کی خبروں کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ رقم کسٹمزافسران سے نہیں بلکہ کلیئرنگ ایجنٹ کے پاس سے برآمدہوئی تھی جس کو غلط رنگ دےکر پیش کیاگیا، کسٹمزحکام کا کہناہے کہ چیف کلکٹراپریزمنٹ رشید شیخ نے روٹین کی چیکنگ کے لئے کارگروپ کا دورہ کیااوروہاں کلیئرنگ ایجنٹس کی بڑی تعدادکی موجودگی پر برہم ہوئے اورایک کلیئرنگ ایجنٹ کے پاس موجودپانچ لاکھ کی رقم پر اس کو دریافت کیاگیاتواس نے رقم کی ادائیگی سے متعلق تمام ثبوت پیش کردیئے جس پر رقم کلیئرنگ ایجنٹ کو واپس کردی گئی ،جبکہ کلیئرنگ ایجنٹ سے برآمدہونے والی پانچ لاکھ روپے کی رقم کو کسٹمزافسران سے منسوب کردیاگیاتاکہ کارگروپ میں تعینات کسٹمزافسران کو بدنام کیاجاسکے ۔