Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

عمرہ زائرین سے دو کروڑ مالیت کے آئی فونز برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کے ذریعے کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے موبائل ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اسمگلنگ کی تدارک کے لئے جاری خصوصی احکامات کی روشنی میں کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ شفیق احمد لاٹکی نے ان احکامات پر بھرپور عمل درآمد کے لئے ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ زھرہ طاھر نقوی اور اسسٹنٹ کلکٹر ائرپورٹ وقار حیدر کو بیرون ملک سے آنے اور جانے والے مسافروں کی آڑ میں اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے آرایول اور ڈپارچر پر تعینات افسران کو پہلے سے زیادہ مستعد اور متحرک رکھنے اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی معیشت کو اسمگلنگ کے ذریعہ نقصان پہنچانے والے عناصر کی کسی بھی کوشش کی بیخ کنی کی ہدایات جاری کیں اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے نتیجہ میں موبائل فونز عمرہ زائرین کے ذریعہ اسمگلڈ کرنے کی کوششوں کی اطلاعات ہیں کہ اسمگلرز نے موبائل فونز کو اسمگلڈ کرنے کے لئے سادہ لوح مسافروں اور عمرہ زائرین کو پاکستان آنے والی فلائٹس پر سستے ٹکٹ اور پیسوں کا لالچ دے کر 01 سے 10 تک I Phone لانے کی ترغیب دی ھے کیونکہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آنے والے زائرین کو انتہائی احترام دیا جاتا ہے اور ان زائرین کی آسان سہل اسپیڈی کلیئرنس کی جاتی ھے اور ان پر اور ان کہ ہمراہ سامان پر کسی قسم کا شک نہیں کیا جاتا ہے
کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی شفیق احمد لاٹکی نے عمرہ زائرین اور عام سادہ لوح مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان واپسی پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی کوئی بھی چیز خصوصی طور پر موبائل فونز اپنے پاس نہ رکھیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی کارراوائی و پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔ذرائع کے مطابق
گزشتہ شب پاکستان کسٹمز ائرپورٹ کلکٹریٹ کراچی کے انٹرنیشنل آرائول لاؤنج پر تعینات عملے نے سعودی عرب سے براستہ دبئی عمرہ کی ادائیگی کے بعد امارت ائر لائن کی پرواز سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی کلیئرنس کے دوران کسٹمز گرین چینل پر ایک عمرہ زائرین کے گروپ جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں کو شک کی بنیاد پر روک کر ان افراد کے سامان کی کسٹم اسٹاف نے اسکینگ کی تو ان عمرہ زائرین کے سامان میں موبائل فونز کے خالی ڈبوں کی نشاندہی ہوئی تو مذکورہ مسافروں سے کسٹم اسٹاف نے موبائل فونز کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے غیر تسلی بخش جوابات دئے جس کی وجہ سے ان مسافروں کی جامہ تلاشی لی گئی تو ان مسافروں کے زیب تن/ زیر جامہ کپڑوں(جسم) سے (51) عدد آئی فونزبرآمد ہوئے جن میں 25عددآئی فون15پرو، 12عددآئی فون14، 14عددآئی فونز12برآمد ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ چھیاسی لاکھ روپے ہے جبکہ ان موبائل پر88کروڑروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزعائد ہوت ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ برآمد شدہ موبائل فونز کی مجموعی مالیت 2کروڑ74لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمز ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیاگیاہے تاکہ مزید تفتیش کی جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button