کوئٹہ انفورسمنٹ،45کروڑمالیت کی اسمگل اشیاءضبط
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کلکٹریٹ نے مختلف کارروائیوںکے دوران 45کروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹمزنے اکتوبرکے پہلے ہفتے کے دوران ریکارڈ کارروئیاں کرکے 45 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان میں شامل منشیات آئس کرسٹل، چینی، یوریا کھاد، سیگریٹس، کپڑا، آٹو پارٹس، چائے، چھالیہ، پان پراگ، ایرانی خوردنی اشیائ، غیر ملکی ادویات، کاسمیٹکس، کنفیکشنری ، ٹائرز، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور دیگر سامان ضبط کیا۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ کسٹمز کے دائرے میں انے والی تمام فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے کاروائیوں کے دوران دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔مشترکہ چیک پوسٹیں جو مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ہیں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کوئٹہ کسٹم کے تمام فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس ایک مرتبہ پھر ایک منظم حکمت عملی اور بہترین چیک اینڈ بیلنس سسٹم کے تحت فنکشنل ہیں ، انتہائی مشکل اور قلیل وسائل سے صوبے کے دور دراز علاقے میں بڑی تندہی سے سر گرم عمل ہے۔وزیراعظم کی حالیہ اینٹی اسمگلنگ کمپین چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ممبر کسٹم آپریشن زیبا حئی اظہر کی سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ محمد اسماعیل کے واضح ہدایات کے بعدایڈشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ عمر شفیق، ڈپٹی کلکٹر، اسسٹنٹ کلکٹرز فیلڈ انفورسمنٹ افسیرز اور کلاس فورتھ اسٹاف نے موجودہ کاروائیوں میں حصہ لیا