Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ ،اسمگلنگ کا بڑانیٹ ورک توڑدیاگیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کوئٹہ نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمدچدہڑکی مصدقہ اطلاع پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ ڈاکٹرندیم میمن کی ہدایات پر کسٹمزانٹیلی جنس افسران واہلکاروں اورایف سی کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیااور کوئٹہ کے بدنام زمانہ ڈمپنگ ایریاہزار گنجی میں ایک ڈمپنگ سائٹ (ویئر ہاو¿س)پرچھاپہ ماراکربھاری مقدار میں نان ڈیوٹی پیڈ اسمگل شدہ ممنوعہ اشیاءمیں شامل وائر راڈز، سبمرسیبل پمپس، فیبرک، موٹرسائیکل کی چین اور پارٹس، چھالیہ، سگریٹ، پلاسٹک کے تھیلے اور دیگر متفرق اشیاءبرآمدہوئیںتاہم ضبط کئے گئے سامان کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے ویئر ہاو¿س تک پہنچایا گیااور ریجنل ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے رات بھر کی کارروائی کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل نے ذاتی طور پر کی جبکہ رات تک جاری رہنے والی اس کارروائی کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ نے ہزار گنجی کے نوگوایریاکے تصور کو کامیابی کے ساتھ توڑ دیاجس سے اسمگلروںکو ایک بڑا دھچکا پہنچایا۔اس کارروائی سے مستقبل میں اس طرح کے دیگر بدنام زمانہ ڈمپنگ سائٹس اور گوداموںحوصلہ شکنی ہوگی اور بلوچستان میں کسٹم انٹیلی جنس کی موجودہ انسداد اسمگلنگ مہم کو فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button