Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

گوادرکسٹمزانٹیلی جنس،کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ،انڈین گٹکااورسگریٹ ضبط

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے چھالیہ ،انڈین گٹکااورسگریٹ کے بڑی مقدارقبضے میں لے کرملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ا سمگلنگ کے خلاف مہم شروع کرنے کے سلسلے میں ایک وفاقی ایجنسی کی طرف سے ایک اطلاع فراہم کی گئی تھی جس پر کسٹمز انٹیلی جنس، گوادر اور ڈسٹرکٹ پولیس حب نے مشترکہ طور پر ضلعی حب کی امارات سٹی سکیم میں کو چھاپہ مارا، مشترکہ کارروائی میں بھاری مقدار میں چھالیہ، گٹکا اور سگریٹ برآمد کیاگیا،ذرائع نے بتایاکہ کارروائی کے دوران انڈین گٹکا کے چارلاکھ43ہزارپاﺅچ جس کی مالیت 12 کروڑ 75 لاکھ روپے جبکہ تین کروڑ82لاکھ مالیت کی 12ہزارکلو گرام چھالیہ اور36لاکھ مالیت کے سگریٹ برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ مشترکہ کارروائی میں مجموعی طورپر16کروڑ 39لاکھ مالیت کی اشیاءضبط کی گئیں۔ ذرائع نے بتایاکہ خفیہ اطلاع پرڈائریکٹر جنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمد کی ہدایت ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس گوادرمعین افضل علی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرماجدحسین کی سربراہی میں انٹیلی جنس آفیسرمحمدصادق اوردیگرافسران واہلکاروں کی چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایس ایس پی ضلع حب آصف مستوئی ، ڈی ایس پی رفیق کی قیادت میں ضلعی پولیس کے فوری ردعمل اور تعاون کی وجہ سے یہ آپریشن کامیاب ہوا۔ آپریشن میں ایس ایچ اوگڈانی حمزہ اور پولیس کے دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button