Eham Khabar

ویئر ہاﺅسز میں رکھے گئے زائد المیعاد کنسائمنٹس پر جرمانہ ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے میعاد سے زائد ویئرہاﺅسز میں رکھے ہوئے امپورٹڈ کنسائمنٹس پر عائد جرمانے ختم کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس آر او 434(I)2019 جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت زائد المیعاد رکھے ہوئے امپورٹڈ کنسائمنٹس پر جرمانے واپس لئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کے 27 مارچ کی میٹنگ میں کئے جانے والے فیصلے کی روشنی میں ایس آر او جاری کیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کارگو کے اسٹے کی مدت 13 اپریل تک کردیا گیا ہے یہ مدت ان سامان کے لئے ہیں، جو ویئر ہاﺅسز میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی کنسائمنٹ پر 8 اپریل سے 13 اپریل کے دوران جرمانہ وصول کرلیا گیا ہے تو اس کو واپس کردیا جائے گا۔

 

 

 

 

Customs Warehouse

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button