پورٹ قاسم پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرسے درآمدکنندگان پریشان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کے باعث درآمدکنندگان میںشدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے دوران تاخیری حربوں کا استعمال کیاجارہاہے جس کے باعث پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کے کنٹینرزکی گرﺅنڈنگ میں بھی مسائل پیداہورہے ہیں اس اسی وجہ سے پورٹ قاسم پر کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکی ہونے سے درآمدکنندگان شدید اضطراب کا شکارہیں۔اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندگان نے چیف کلکٹرسے درخواست کی ہے کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر ٹریڈرزکے ساتھ ہونے والے نامناسب رویہ کا نوٹس لیاجائے تاکہ درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس آسانی سے ہوسکے،متاثرہ درآمدکنندگان کاکہناہے کہ اگرکلکٹریٹ کو کنسائمنٹس کی سوفیصدجانچ پڑتال کرنی ہے توخوشی سے کرے لیکن ایگزامنیشن رپورٹ فوری طورپر اپنے اعلیٰ افسران کو ارسال کردیں تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا عمل فوری ہوسکے۔ذرائع کا کہناہے کہ ایسالگ رہاہے کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ ٹریڈرزکو جان بوجھ کرتنگ کررہاہے اعلیٰ افسران کو یہ تاثرجائے کہ پورٹ قاسم پر ہرچیزدرست ہوگئی ہے۔درآمدکنندگان کا کہناہے کہ کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد کئی کئی دن تک مال کھلاپڑارہتاہے جس کے باعث سامان خراب بھی رہاہے اورکنسائمنٹس سے سامان کی چوری کے واقعات بھی رونماہوتے ہیں۔