Eham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس،بدعنوانی میں ملوث مزیدچارانٹیلی جنس افسران کے خلاف کارروائی کاآغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے چھالیہ کی چوری کا واقعہ رونماہونے کے بعد بدعنوانی میں ملوث مزیدچار کسٹمزانٹیلی جنس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغازکردیاگیاہے جبکہ کرپشن میں ملوث افسران سے اہم عہدے واپس لے کران کی جگہ بہترافسران کو تعینات کیاجائے گاتاکہ کرپشن کا خاتمہ کیاجاسکے۔ذرائع نے بتایاکہ کروڑوں روپے کی 80ہزارکلوگرام سے زائد چھالیہ کی چوری کا واقع 2018میں رونماہواتاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی میں 4فروری 2019کوتعینات ہونے والے نئے ڈائریکٹرعرفان جاوید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کسٹمزانٹیلی جنس کے اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں ضبط کی جانے والی چھالیہ کے آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کئے اور قابل افسران پر مشتمل ٹیم میں شامل ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی اوردیگر افسران کو آڈٹ کی ذمہ داریاں دیں گئیں، آڈٹ ٹیم نے اسٹیٹ ویئرہاﺅس کاآڈٹ کے دوران انکشاف کیاکہ 2018میں پکڑی جانے والی 88ہزارکلوگرام چھالیہ کا اسٹاک رجسٹرڈمیں اندراج ہے لیکن چھالیہ موجودنہیں ہے بلکہ گودام میں 7ہزارکلوگرام کے تقریباً 200سے زائد بوریوں سے کھجورکی گٹھلیوں اورلکٹری کا برادہ موجودہے جبکہ 80ہزارکلوگرام چھالیہ  2018کے آخرتک مارکیٹ میں فروخت کردی گئی ہے تاہم رپورٹ کی رودشنی میں چھالیہ کی چوری میں ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کیاگیا۔ذارئع نے بتایاکہ ڈائریکٹرعرفان جاوید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن میں بدعنوانیوں کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں اس سلسلے میں کرپشن میں ملوث چارافسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغازکردیاہے اوران افسران کو نوکری سے برخاست کیاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ڈائریکٹرنے مزیداقدام اٹھاتے ہوئے اسٹیٹ ویئرہاﺅس میں موجود تمام اشیاءکاآڈٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں جس سے اس بات کا اندازہ ہوجائے گاکہ اسٹیٹ ویئرہاﺅس سے چھالیہ کے علاوہ اورکون کون سی اشیاءغائب ہے۔

 

 

 

Director Customs Intelligence Karachi Take Major Steps against Corruption

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button