بینکوں کو ڈیوٹی و ٹیکسز کی ادائیگی آن لائن کرنے کی ہدایت جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ 27 مارچ تک اپنی ہر برانچ سے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی بینکوں کے علاوہ دیگر ذریعہ سے یقینی بنائیں۔ مرکزی بینک نے ایک سرکلر کے ذریعہ بینکوں کو مطلع کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ 17 جولائی 2018ءکو بینکوں کو پابند کیا تھا کہ وہ ٹیکس پیئرز کو OTC کی سہولت فراہم کریں لیکن اسٹیٹ بینک میں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق بینکوں کی برانچز یہ سہولت فرام نہیں کررہیں۔ اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ویبوک کے ذریعہ پے منٹ سلپ کی سہولت متعارف کروادی ہے لیکن بینک ٹیکس پیئرز کو خاص طورپر موبائل فونز کے ذریعہ پے منٹ کی ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کررہے ہیں۔ مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ 15 مارچ کو بھی اس سلسلے میں ہدایت جاری کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اس میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوںکو واضح ہدایت جاری کردی ہے کہ فوری طور پر اس سہولت کے لئے انتظامات کریں اور 27 مارچ تک مرکزی بینک کو رپورٹ جمع کروائیں۔
Duty and Taxes Paid online