کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے ای پےمنٹ سے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی تیاری مکمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 20جنوری 2021سے ڈیوٹی اور ٹیکسزکی ادائیگی بزریعہ الیکٹرانک کرنے کے لئے تیاری مکمل کرلی ہے۔ اس سلسلے میں کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین 7جنوری 2021کو ایک میٹنگ ہوئی جس میںای پیمنٹ کے ذریعے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اورکسٹمزیہ طے پایاگیاکہ کسی بھی رقم کی ادائیگی کے لئے چیک کے ذریعے کی جاسکتی ہے البتہ ڈیوٹی وٹیکسزکی ادئیگی 10لاکھ سے زائد ہوگی تووہ ادائیگی ای پیمنٹ کے ذریعے ہی ہوگی۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے میٹنگ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بتایاکہ کارپوریٹ کسٹمرزکے پاس اے ٹی ایم کارڈ،موبائل ایپ اورانٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت میسرنہیںہے ،لہٰذایہ افراداپنے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگیاں آن لائن طریقے سے نہیں کرپاتے اورروا ئتی طریقے سے ادائیگی ہورہی ہے۔کسٹمزایجنٹس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ بھی بتایاکہ ای پیمنٹ کے ذریعے ادائیگی کے بعد پیمنٹ چلان دوسے تین دنوں کے بعددستیاب ہوتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کاکہناتھاکہ یہ مسئلہ اب حل ہوگیاہے اورادائیگی کے ساتھ ہی چلان مل جائے گا۔