Breaking NewsCrimeEham KhabarExclusive Reports

تمناانڈسٹریزکیس ،اربوں روپے کے فراڈمیں ملت انڈسٹریزسمیت آٹھ کمپنیاں مقدمہ میں نامزد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو،ایف بی آر کراچی نے تمنا انڈسٹریزایف آئی آر کیس میں حکومت پاکستان کے ساتھ اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے الزام میں آٹھ کمپنیوں کی پیروی کرنے والے ڈائریکٹرز کو نامزد کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ ان لینڈریونیوکراچی نے کسٹم کورٹ کراچی میں نیا چالان مورخہ 31-07-2023 کو جمع کرایا گیا ہے جس میں چراغ شاہ ڈائریکٹرمیسرز فورس بیٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، احد میمن ڈائریکٹر ڈیٹا انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ ،سکندر مصطفی خان ڈائریکٹر ملت انڈسٹریل پراڈکٹس لمیٹڈ، محمد آصف میمن ڈائریکٹرمیسرزرینبو ہائی ٹیک انجینئرنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، محمد ندیم خان ڈائریکٹر رازق انڈسٹریل انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، محمد میکائل خان ڈائریکٹر ری میٹلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، محمد ادریس ڈائریکٹر ٹوٹل پاور انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور وقار احمد خان ڈائریکٹر برلن پیٹرولیم (پرائیویٹ) لمیٹڈ کونامزدکیاگیاہے جس میں محکمہ کی جانب سے الزام عائد کیاگیاہے مزکورہ کمپنیوں نے اربوں روپے فراڈاورمنی لانڈنگ کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاہے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ،ان لینڈ ریونیو کراچی نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے کی جانے والے ڈھائی ارب روپے کی جعلسازی کی نشاندہی کرتے ہوئے میسرزکوالٹی انٹرنیشنل کے مرزاایازعلی بیگ،میسزاسٹارانٹرنیشنل کے فرحت علی ہاشمی،شیخ شہزادالٰہی،میسرزسنچری انجینئرنگ کے جاویداقبال صدیقی، امجدریاض، میسرز دینار انڈسٹریز کے آصف رزاق دیناراورمیسرزپرائم میٹل انڈسٹریزکے محمدعلی کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکرکیاتھاجس میںڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ کے مذکورہ کمپنی کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی تواس امرکی نشاندہی ہوئی تھی کہ مذکورہ تمام کمپنیاں صرف کاغذی طورپربنائی گئی ہیں اوران کا کوئی وجودنہیں ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مزید تفتیش سے اس امرکی نشاندہی ہوئی ہے کہ ڈھائی ارب روپے کے ٹیکس فراڈمیں 13کمپنیاں شامل ہیں جن میںمیسرزکنگزکارپوریشن،میسرز سلمان امپیکس ،میسرز سلیم امپیکس،میسرز اسٹار انٹرنیشنل ،میسرز وسیم انٹرپرائزز کمپنیاں صرف “کاغذ” پر بنائی گئی تھیں۔ انہوں نے کوئی حقیقی کاروباری سرگرمیاں نہیں کیں بلکہ انہوں نے مختلف ذرائع سے حکومت پاکستان کے ساتھ دھوکہ دہی کی سہولت فراہم کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button