Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی کارروائی، 15کروڑمالیت کا اسمگل کپڑاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف سخت پالیسی اور کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ کے لئے شبانہ روز بنیادوں پر جاری کوششوں کے نتیجہ میں انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈنے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل کپڑاضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی باسط مقصود عباسی کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے سندھ رینجرز کے تعاون سے سینٹرل پلازہ کراچی میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران کامیاب چھاپہ مارکر اسمگل شدہ 70 ٹن سے زائد پیراشوٹ فیبرک برآمدکیاجس کی مالیت 15کروڑروپے بتائی گئی ہے جبکہ ضبط شدہ کپڑے پر 60 لاکھ روپے ڈیوٹی اور ٹیکسز عائد ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ضبط شدہ کپڑے کو کو 19 ٹرکس اور 5 سوزوکی پک اپس پر لوڈ کرکے اے ایس او کے گودام منتقل کردیا گیا ھے جس کی تفصیلی ایگزامینیشن جاری ہے،محکمہ کسٹمزنے کسٹمزایکٹ کے تحت ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے ۔کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط مقصود عباسی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کسٹمزانفورسمنٹ کراچی ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف اسی طرح برسرپیکار ہے گا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button