انفورسمنٹ کوئٹہ، کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ عمر شفیق کو ملنے والی اطلاع پر زیارت کراس چیک پر تعینات کسٹمز کے عملہ نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سہیل سرور کی سربراہی میں زیارت کراس چیک پوسٹ سے پہلے قائم ہوٹل پر پارک ٹرالر ٹرک کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجہ میں ٹرالر میں بنائے گئے خصوصی خفیہ خانوں سے 5.5 کلو گرام آئس کرسٹل(منشیات )، 12 ٹن غیر ملکی اسمگلڈ کپڑا، 1000 ڈنڈے سگریٹ، میلامائن پاوڈر کے 490 بیگ، 1ہزار بیگ متفرق الیکٹرانک اشیاءبرآمدہوئی جیسے تحویل میں کے ویئرہاﺅس منتقل کردیاگیاہے برآمد شدہ اشیاءکی مجموعی مالیت 44 کروڑ 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے جبکہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اس کاراوائی میں کسٹمز انفورسمنٹ کے موبائل اسکواڈ اور لیوئز کاریزات کی معاونت بھی حاصل تھی