Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کا سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کوئٹہ نے اسمگل اشیاءکے خلاف آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں سگریٹ ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ممبر کسٹمز (آپریشنز) مکرم جاہ انصاری کی ہدایات پر چیف کلکٹر بلوچستان محمد سلیم اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان الرحمن نے سگریٹ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے لئے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور خود اس کریک ڈاو¿ن کی نگرانی کی ،ذرائع نے بتایاکہ کوئٹہ انفورسمنٹ کی مذکورہ ٹیم نے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کے خلاف کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی کی جس کے نتیجے میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے موبائل اسکواڈ نے ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ پر مختلف برانڈز کے سگریٹس کی 17640 ڈنڈے ٹرک سے برآمد کر کے ضبط کئے ،جس میںبینسن اینڈ ہیجز، پائن، میلانو،ایسے، اسپیڈ، نیوی، منڈ سمیت دیگربرانڈکے سگریٹس شامل ہیںج کی مالیت 10کروڑ20لاکھ50ہزارروپے بتائی گئی ہے ،جبکہ انفورسمنٹ کلکٹریٹ کوئٹہ نے دوسری کاراوائی میں بس کے ذریعہ سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سگریٹ کے 3850 کارٹنز قبضے میں لئے ہیں جن کی مالیت 96لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مسافربس کے ذریعے اسمگل کی جانے والی سگریٹس بس کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کیا جا رہاتھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button