Eham Khabar
ایف بی آرنے کسٹمزسے متعلق شکایات کے حل کے لئے فنانشل ٹاسک فورس قائم کردی گئی
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے کسٹمزسے متعلق شکایات اوردیگرمعاملات کے حل کے لئے فنانشل ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے جس کے لئے پانچ افسران کو ایف اے ٹی ایف سیل میں تعینات کیاگیاہے۔ فنانشل ٹاسک فورس ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن اسلام آبادکے زیرنگرانی کام کرے گی ۔دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ایف اے ٹی ایف عبدالوحیدمروت،ایڈیشنل ڈائریکٹرایف اے ٹی ایف محمدآصف،ڈپٹی کلکٹرایف اے ٹی ایف واجدزمان، سپرنٹنڈنٹ ایف اے ٹی ایف ظہوراحمدمغل،انٹیلی جنس آفیسرایف اے ٹی ایف ساجد محبوب کو بنائے جانے والے نئے ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیاگیاہے۔
Establish New FATF Cell