Eham Khabar
ویبوک سے کلیئر شدہ جی ڈی پر مہر لگے ایکسائز چالان کی ضرورت نہیں رہی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے ٹرمینل آپریٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ آن لائن کسٹمز کلیئرنس سسٹم (ویبوک) میں ایکسائز ڈیوٹی کے چالان کی ادائیگی کے بعد مہر کی ضرورت نہیں رہی۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے ٹرمینل آپریٹرز کو احکامات جاری کئے ہیں جو جی ڈی ویبوک سے پروسس ہوکر کلیئر ہورہی ہے ان پر مہر شدہ ایکسائز ڈیوٹی کے چالان پر اصرار نہ کریں۔ اپریزمنٹ ویسٹ کا کہنا ہے کہ اب مہر لگے ہوئے ایکسائز کے چالان کی ضرورت نہیں رہی اگر جی ڈی کو ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد پروسس کیا گیا ہو۔