Breaking NewsCrimeEham KhabarExclusive Reports

معدنیات کی آڑمیں بجری سے بھرے کنٹینرزچائنا برآمد کرنے کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چین برآمدکی جانے والی معدنیات کی آڑبجری سے بھرے کنٹینرزبرآمدکرنے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے کراچی کے کرائم سرکل نے بدعنوانی میں ملوث ملزم ذیشان افضال بلگرامی کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ایکسپورٹ کلکٹریٹ کے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین کے امپورٹر کی شکایت پر درج انکوائری میں ایف آئی اے کراچی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاجبکہ ملزم سے تفتیش کے دوران انکشا ف ہواہے کہ برآمدکنندہ میسرزڈانزوٹریڈرز نے بین الاقوامی لیب ایس جی ایس کا جعلی سرٹیفکیٹ استعمال کیا۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ برآمدکنندہ نے معدنیات کے بجائے کنٹینر میں بجری بھر کر چین برآمدکی ۔ دستاویزات کے مطابق میسرز ڈینزو اور چین کے امپورٹر میسرز جیانگ سو فارن ٹریڈرز کارپوریشن کے درمیان 17 جنوری 2024 کوچارلاکھ 13ہزار78ڈالر معاہدہ ہواجس میں پاکستان سے 1500 میٹرک ٹن (کلے ،اسٹون،کروم اور لیمپی) ایکسپورٹ کی جانی تھی تاہم برآمدکنندہ نے مذکورہ مالیت کی معدنیات کے 60کنٹینرزچین برآمدکئے اورکنسائمنٹ کی پاکستان میں قائم بین الاقوامی لیب ایس جی ایس کی لیب ٹیسٹ رپورٹ بھی ساتھ منسلک کی گئی۔ایف آئی اے کے درج مقدمے کی دستاویزات کے مطابق یہ کنسائمنٹ 7 مارچ کو چین کی پورٹ پر منتقل ہونا تھی اس سے قبل ہی کراچی کے ایکسپورٹر زیشان افضال بلگرامی نے جعلسازی کے ذریعے مسلم کمرشل بینک کلاتھ مارکیٹ برانچ کے 6 مارچ 2024 کو 11 کروڑ 39 لاکھ کی تمام رقم یکمشت نکلوا لی تاہم جب یہ کنسائمنٹ چین کی پورٹ پر پہنچی تو ایگزامنیشن میں معلوم ہوا کہ کنسائمنٹ کے تمام کنٹینرز میں معدنیات کے بجائے بجری موجود تھی جس پرچین کے امپورٹر میسرز جیانگ سو فارن ٹریڈرز کی جانب سے ایف آئی اے کودرخواست موصول ہوئی، ابتدائی طور پر پاکستان میں موجود بین الاقوامی لیب ایس جی ایس کے سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کے لئے معلومات لی گئیں، لیب کی جانب سے جواب موصول ہوا کہ جو سرٹیفیکیٹ دکھائے جارہے ہیں وہ جعلی ہیں ،پاکستان میں اب تک کروم اور لیمپی کی مانیٹرنگ رپورٹ یا لیب ٹیسٹ کا ابھی تک ایس جی ایس کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔ایف آئی اے نے چین کی امپورٹر کی درخواست پر ملزم ذیشان افضال بلگرامی کو ایکسپورٹ میں پاکستان کو بدنام کرنے پر باقاعدہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ اس مقدمے کی تفتیش میں ایکسپورٹ کلکٹریٹ کے حکام سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button