فیصل آئل ریفائنری کروڑوں روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری میں ملوث
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے آئل ریفائنری کی جانب سے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کرتے ہوئے فیصل آئل ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈاورکلیئرنگ ایجنٹ عبدالستاراینڈسنزکے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمسعوداحمدکوخفیہ اطلاع ملی کہ فیصل آئل ریفائنری نے کلیئرنگ ایجنٹ عبدالستاراینڈسنزنے ملی بھگت سے مشینری کے درآمدپرکروڑوں روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری میں ملوث ہے جس پر ڈائریکٹرمسعوداحمدنے ایڈیشنل ڈائریکٹر افضال احمد کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر، پرنسپل اپریزر علی احمد تالپور، اے اوز عارف قریشی، توصیف احمد، آصف جاوید اور انٹیلی جنس آفیسر سدرہ گلزارپرمشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ٹیکس چوری کی ایک بڑے اسکنڈل کا پردہ فاش کیا۔ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ فیصل آئل ریفائنری نے ستمبر2024میں مشینری کا ایک کنسائمنٹ درآمدکیاجس پر درآمدکنندہ نے ڈیوٹی و ٹیکسز میں چھوٹ کا جھوٹا دعویٰ کر کے مشینری اور آلات کے درآمدی کنسائمنٹ کی کلیئرنس پر قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاکی کوشش کی ۔ذرائع نے بتایاکہ گڈز ڈیکلریشن (جی ڈی) کی مزید جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی کہ درآمد کنندہ نے کسٹمز ایکٹ 1969 کے 5ویں شیڈول کے سیریل نمبر 2، پارٹ 1 کے تحت استثنیٰ کا دعویٰ کیا ہے جس کے نتیجے میں دوکروڑ93لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی کوشش کی گئی۔