Eham Khabar

ایف بی آر نے کسٹمز افسران کی سزا کو واپس لے لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز افسران پر عائد سزا کو کورٹ کے احکامات پر واپس لے لیا ہے۔ ایف بی آر نے سزا ختم کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ان افسران کو دو درجے اورایک درجے تنزلی کی سزا عائد کی تھی۔ افسران کو جوکے ایم سی سی پشاور سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی تفصیلات یوں ہے: عظیم خان انسپکٹر، حیات محمد خان ، اشرف نور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، محمد چن زیب انسپکٹر، طارق مسعود سپرنٹنڈنٹ، ارشاد غفور انسپکٹر اور سید آصف اﷲ شامل ہیں۔ ایف بی آر نے ان افسران کو 2014 میں سزا عائد کی ت ھی جس پر فیڈرل سروس ٹربیونل نے 24 جولائی 2017 میں متعطل کردیا تھا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ایف سی ٹی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

 

 

 

FBR revoked  Customs Officers punishment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button