کسٹمزایجنٹ لائسنسنگ رولزمیں تبدیلی پر تحفظات دور،ایف بی آرنے 95فیصدمطالبات مان لئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آرنے کسٹمزایجنٹس لائسنسنگ رولزمیں کی جانے والی تبدیلی پر کسٹمزایجنٹس کے تحفظات کو دورکرتے ہوئے کسٹمزایجنٹس کے 95فیصدمطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرراشدمحمودلنگڑیال کی ہدایت پر گذشتہ روزکسٹمزایجنٹس کے نمائندوں اورایف بی آرمیں ایک تفصیلی مذاکرات ہوئے جس میں ایف بی آرنے کسٹمزایجنٹس کی جانب سے پیش کی جانے والی 95فیصدتجاویزکومان لیاہے،اس موقع پر ایف بی آرکی جانب سے چیف کلکٹرساﺅتھ محسن رفیق،ڈاکٹرفرید،ذاکرخان اورانعام اللہ وزیرموجودتھے جبکہ کسٹمزایجنٹس کی نمائنددگی چیئرمین آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن سیف اللہ خان اورصدرکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن محمدعامرنے کی ۔اس سلسلے میں آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیف اللہ خان نے بتایاکہ ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ ایس آراو1618میں کسٹمزایجنٹس لائسنسنگ رولزمیں تبدیلیاںکی گئیں تھیں جس کی وجہ سے کسٹمزایجنٹس میں شدید اضطراب کی لہرپائی جارہی تھی ۔انہوں نے کہاکہ کسٹمزایجنٹس لائسنسنگ رولزمیں کی جانے والی تبدیلی سے متعلق گذشتہ روزچیئرمین ایف بی آرکی ہدایات پرکسٹمزایجنٹس کے نمائندوں اورایف بی آرمیں مذاکرات کا ایک دورہواجس میں ایف بی آرنے کسٹمزایجنٹس کے تحفظات دورکرتے ہوئے 95فیصدمطالبات تسلیم کرلئے ہیں