Eham Khabar

ایف بی آر نے ایڈوانس ٹیکس کے ذریعہ ٹیکس وصولی کو بڑھانے کی خبروں کی تردید کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے ایڈوانس ٹیکس لے کر ریونیو وصولی کو بڑھانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبرے من گھڑت ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایف بی آر نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کا نظام دراصل ٹیکس پیئرز کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لئے متعارف کروایا گیا۔ ایڈوانس ٹیکس کو سہ ماہی کی بنیادوں پر لیاجاتا ہے تاکہ ٹیکس پیئرز پر سال کے آخر پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔ ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس ٹیکس کا نظام دنیا بھر میں رائج ہے۔ ایف بی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی وصولی سے ادارے کو محصولات کے بارے میں اندازہ لگانے میں آسانی ہوتی ہے۔

 

 

 

FBR Advance Tax

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button