Eham Khabar

ایف بی آر نے چائے کی درآمد کو ایوریج ریٹیل پرائس پر کلیئرنس کی اجازت دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے چائے امپورٹرز کے لئے ایوریج ریٹیل پرائس پر کسٹمز کلیئرنس کی اجازت دے دی ہے۔ ایف بی آر نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ چائے کے بڑے مینوفیکچررز کو اس کلیئرنس کی اجازت دی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق چائے کے بڑے مینوفیکچررز نے حال ہی میں عائد کی جانے والی پابندی جس میں امپورٹڈ کنزیومر اشیاءکی کلیئرنس کے لئے ریٹیل پرائس ہونا ضروری ہے، ایف بی آر سے درخواست کی تھی کہ چائے کی بلک امپورٹ پر ریٹیل پرائس لگانا ممکن نہیں۔ ایف بی آر نے اس درخواست پر غور کرتے ہوئے ان امپورٹرز کو ایوریج ریٹیل پرائس پر کسٹمز سطح پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی کی اجازت دے دی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو بھی متنبہ کیا ہے کہ بلک میں چائے کی درآمد کی کلیئرنس پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ان امپورٹرز کو مقامی سپلائی پر ریٹیل پرائس پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے تنگ نہ کیا جائے۔

 

 

 

 

 

FBR allow import of Tea on Average Retail Price

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button