ایف بی آرنے سیلز ٹیکس ریفینڈکی ادائیگی پر ازخودنگرانی کا فیصلہ کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآ ف ریونیوکی جانب سے سیلز ٹیکس ریفنڈکی ادائیگی کی ا خودنگرانی شروع کردی ہے تاکہ شفاف طریقے سے اصل ٹیکس دہندگان کو بروقت ریفنڈکی ادائیگی ہوسکے۔فیڈرل بورڈآف ریونیوکا کہناہے کہ وزیراعظم نے صنعتوں کے لئے ریلیف پیکیج کااعلان کیاہے جس میں صنعتی سیکٹرکے ٹیکس ریفنڈکی ادائیگی کے لئے 100ارب روپے مختص کئے ہیں۔ایف بی آرکا مزید کہناہے کہ ریجنل ٹیکس آفس اورلاج ٹیکس پیئریونٹس میں ٹیکس دہندگان کے بڑی تعدادمیں ٹیکس ریفنڈپھنسے ہوئے ہیںاوران ہنگامی حالات میں صنعتوں کو اپنے ملازم کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بھاری رقم درکارہے لہٰذایہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ان کے سیلز ٹیکس ریفنڈزکی ادائیگی فوری طورپر کردی جائے گی۔ایف بی آرنے تمام چیف کمیشنرزکو اپنے اپنے ٹیکس آفس میں ٹیکس ریفنڈزکی ادائیگی کی نگرانی پر مامورکیاہے ان کو روزانہ کی بنیادپر رپورٹ ایف بی آرہیڈکواٹرزبھیجنے کی ہدایت کی ہے۔