ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل تیار کر لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے محصولات کو اکھٹا کرنے کے عمل کو مزید خودکار بناتے ہوئے سنگل سیلز ٹیکس پورٹل تیار کر لیا ہے تا جس کی وجہ سے تجارت کو فروغ ملے گا اور ٹیکس گزاروں کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ ایف بی آر نے صوبائی ریونیو اتھاریٹیز کے ساتھ ہونے والی متعدد ملاقا توں کے بعد اس سنگل پورٹل کو تیار کیا ہے۔ایف بی آر نے سنگل پورٹل کو صوبائی ریونیو اتھاریٹیز کے ساتھ شئیر کیا ہے تاکہ ایک لنک کے ذریعے تمام ٹیکس دہندگان کو سہولت دی جا سکے۔سنگل سیلزٹیکس پورٹل ٹرائل کے آخری مرحل میں ہے اور اکتوبر 2021 کے آخری ہفتہ تک متعارف کر دیاجائے گا۔ایف بی آر نے اعلامیہ میں کہا کہ اب تک سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ افراد کو اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس گوشوارے اپنے کاروباری حدود کی ٹیکس اتھاریٹیز جیسے ایف بی آر، سندھ ریونیو بورڈ، پنجاب ریونیو اتھارٹی ، خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو الگ الگ داخل کرنا پڑتے تھے جبکہ کچھ رجسٹرڈ افراد کو تو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ریونیو اتھاریٹیز میں بھی گوشوارے داخل کرنا پڑتے تھے۔ جوکہ ایک پیچیدہ عمل تھا جس کی وجہ سے غلطیوں اور حدود کے تعین پر تنازعات کا احتمال رہتا تھ ،سنگل سیلز ٹیکس پورٹل ٹیکس طریقہ کار کو آسان بنائے گا، ٹیکس گزاروں کا قیمتی وقت بچے گا اور تعمیلی لاگت کم ہو گی۔ ڈیٹا اندراج میں کمی کی وجہ سے ڈیٹا اور حساب میں غلطیاں نہیں ہوں گی،یہ نظام خود کار طریقہ سے ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا تعین کرے گا اور تمام ٹیکس اتھاریٹیز کے لئے سیلز ٹیکس کی یکساں ادائیگی کو یقنی بنائے گاجبکہ اس نظام کی بدولت تمام ریونیو اتھاریٹیز کے افسران سیلز ٹیکس سے متعلق بہتر فیصلے کر سکیں گے۔سنگل پورٹل سسٹم ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے اہم سنگ میل ہے اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ٹیکسز میں اہم آہنگی لانے کے لئے ایک بڑا اقدام ہے۔