Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

محکمہ کسٹمز،گریڈ17کے افسران کی ترقی اثاثوں کی تفصیلات مکمل کرنے سے مشروط

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے والے گریڈ17کے افسران کی ترقی ان اثاثوں کی تفصیلات مکمل کرنے سے مشروط کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکے جاری کردہ نوٹیفکیشن میںمحکمہ کسٹمزسے تعلق رکھنے گریڈ17کے افسران کو ہدایات دی گئی ہیںکہ ایف بی آرنے سنیارٹی نمبر1تا100تک کے تمام گریڈ17کے افسران ترقی کے لئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اوراثاثوں کی تفصیلات جمع کریں جبکہ اس امرکی بھی نشاندہی ہوئی ہے کہ بیشترافسران کی جانب سے اب تک اثاثوں ی تفصیلات مکمل نہیں کی گئیںجبکہ سول سرونٹ پروموشن رولز2019کے تحت گریڈ18تاگریڈ21کے افسران کی ترقی کےلئے یہ لازمی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات مکمل کریں۔محکمہ کسٹمزکے گریڈ17کے افسران جو پروموشن زون میں ہیں ان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ 30جون 2022 تک کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اور اثاثوں کی تفصیلات 24 اپریل 2023 تک بورڈ میں جمع کرایا جائے۔بورڈ اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہا ہے کہ تمام اہل افسران کو سی بی ایس کی آئندہ میٹنگ میں ترقی کے لیے غور کیا جائے۔ تاہم، اپنے سروس ریکارڈ کو مکمل کرنے میں افسران کا بروقت تعاون بھی اتنا ہی ضروری ہے۔کوئی بھی افسر جو24اپریل2023 کی مقررہ تاریخ تک مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہتا ہے وہ عدم غور، التوا یا سپرسیشن کا ذمہ دار ہوگا۔اس سلسلے میںرپورٹنگ آفیسرز سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ افسران کے کی تمام ترتفصیلات کو فوری طور پر بغیر کسی تاخیر کے بورڈ کو ارسال کریں۔یہ اعلان پاکستان کسٹمز سروس کے تمام گریڈ17 کے افسران کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جو گریڈ18میں ترقی کے اہل ہیںاوران افسران کویہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ تمام افسران کسی بھی منفی نتائج سے بچنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button