Eham Khabar

ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلئے مارکیٹ کمیٹی قائم کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خصوصی کمیٹی برائے تعین شرح ٹرن اوور ٹیکس کا نوٹیفیکیشن جاری۔ کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا از سرِ نو تعین کرنے کا فیصلہ۔ ٹرن اوور ٹیکس کا تعین تاجر نمایئندہ تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہو گا۔ ایف بی آر کے مطابق 30 اکتوبر 2019 کوایف بی آر کا تاجر تنظیموں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی روشنی میں کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا از سرِ نو تعین کیا جائے گا اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی میں یف بی آر کی جانب سے کمیٹی کے کنوینر چیئرمین ممبر پالیسی ڈاکٹر حامدہوں گے ڈایئریکٹر جنرل (ریٹیل) طارق حسین شیخ،اورتین چارٹڈ اکاونٹنٹ شامل ہیں جبکہ تاجر تنظیموں کی طرف سے محمد اجمل بلوچ، محمد نعیم میر، خواجہ سلمان صدیقی محمد کاشف چوہدری شامل ہیں جو کہ چھوٹے کاروباری سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کے حوالے سے نئی پالیسیاں مرتب دیں گے جبکہ دونوں اطراف سے آنے والی گزارشات اوراعدادو شمار کی روشنی میں کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے شرح ٹرن اوور ٹیکس کا تعین کریں گے جبکہ یہ خصوصی کمیٹی اپنے کام کی انجام دہی میں مختلف سب کمیٹیاں بھی تشکیل دے گی۔ ہر کمیٹی میں مطلوبہ ٹریڈ کے دو نمایئندے شامل ہوں گے جو کہ کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوورٹیکس کے تعین میں اپنی سفارشات پیش کریں گی اور مددگار ثابت ہوں گی دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکریٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا قیام 30 اکتوبر کے معاہدے کے مطابق ہوا ہے کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کمیٹی ممبران سے رابطہ کر کے ٹرن اوور ٹیکس کا از سر نو تعین کروا سکیں گے لیکن ٹرن اوور ٹیکس کم کروانے والے سیکٹرز کو کم منافع کے ثبوت دینا ہوں گے۔

 

 

 

FBR established market committee for small Trader

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button