Exclusive Reports

محصولات کاہدف پوراکرنے کے لئے ایف بی آرنے بینک اکاﺅنٹس منجمدکرناشروع کردیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے رواں مالی سال کے ٹیکس ریونیواہداف پوراکرنے کے لئے ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاﺅنٹس منجمدکرنے سمیت سخت اقدامات اٹھانے کا آغازکردیاہے۔ ذرائع کے مطابق کہ ایف بی آرکی جانب سے رواں مالی سال کی ٹیکس وصولی اوراہداف کو پوراکرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کے لئے پر زوردیاجارہاہے اس سلسلے میں، لارج ٹیکس پیئریونٹ کراچی نے حال ہی میں ٹیکس کی وصولی کے لیے کچھ ٹیکس دہندگان کے بینک اکاو¿نٹس کو منسلک کیا ہے۔واضح رہے کہ لارج ٹیکس پیئریونٹ کراچی(ایل ٹی او )کی جانب سے حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی کے اکاﺅنٹس منجمدکرکے 50کروڑڈالر کی رقم کی ریکوری کی ٹھی۔ ذرائع نے بتایاکہ ایل ٹی او حکام کا کہنا تھا کہ ریکوری قانون کے تحت کی گئی ہے ، پاور کمپنی نے ایف بی آر کی جانب سے اپنے صارفین سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا لیکن مذکورہ رقم منتقل نہیں کی۔جبکہ کچھ دیگر ٹیکس دہندگان کے بینک اکاو¿نٹس بھی ریکوری کے مقاصد کے لیے منجمد کیے گئے تھے۔اور زیادہ تر بینک اکاو¿نٹس خالی پائے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ ششماہی ہدف کو پورا کرنے کے لیے نفاذ کی سرگرمیاں دسمبر کے دوران تیز ہو جائیں گی۔اس سلسلے میںچیئرمین ایف بی آرعاصم احمدنے ٹیکس دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ محصولات کی وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کوششوں کو تیزکیاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button