Exclusive Reports

کسٹمز انٹیلی جنس اور امریکی اینٹی نارکوٹکس ایجنسی کا منشیات کی روک تھام اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے امریکی محکمہ انصاف کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کنٹری اتاشی برائے پاکستان جیفری اے کونوالینگا کی قیادت میں گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد سے ملاقات میں منشیات کی روک تھام اورابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے صلاحیتیں بڑھانے پر اتفاق ہواہے۔ ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدملاقات کے دوران وفدکو کسٹمز انٹیلی جنس کے بنیادی کاموںسے متعلق آگاہ کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ ادارہ تصادفی طور پر کام نہیں کرتا بلکہ قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر اپنا کام انجام دیتا ہے،اورہمارے ادارے کو معلومات جمع کرنے میں کافی اچھی مہارت حاصل ہے اورادارے کی کامیابی کی شرح 90% سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی حکومت کی ڈی ای اے کی حمایت یقینی طور پر پاکستان کی صلاحیت میں مزید بہترآئے گی۔ اس موقع پر کنٹری اتاشی جیفری نے بتایا کہ امریکی حکومت کی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن 1973 میں قائم ہوئی تھی اوراس وقت ہمارے چار ہزار سے زائد ملازمین اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے ملک اور دنیا بھر میں سینکڑوں دفاتر میں موجود ہیں۔ ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں منشیات کی نقل و حرکت پر معلومات کو جمع کرنے، تجزیہ کرنے اور پھیلاﺅکو روکنا ہے۔انہوں نے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن، ڈپارٹمنٹ آف جسٹس یو ایس اے کی جانب سے فوری معلومات اکھٹی کرنے اور ضبطی کے بعد معیاری تحقیقات پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز انٹیلی جنس کی استعداد کار میں اضافے میں مدد کا یقین دلایا۔ ملاقات کے دوران دونوں ایجنسیوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے لیے وقف مواصلاتی چینل کھولنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ کنٹری اتاشی جعفری نے پاکستان اور خطے میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے نئے اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز انٹیلی جنس اور فارن لا انفورسمنٹ کمیونٹی (FLEC) کے درمیان بہتر روابط اور ہم آہنگی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button