Eham Khabar
موبی لنک (جاز)کے دفاتر25ارب کے ٹیکسزکی عدم ادائیگی پر بندکرنے کے احکامات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے 25ارب روپے سے زائد مالیت کے ٹیکسزکی عدم ادائیگی پر میسرزپاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈکے دفاترسیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میسرزپاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈکی جانب سے انکم ٹیکس کی مدمیں 25ارب39کروڑ36لاکھ53ہزار480روپے مالیت کی ادائیگی نہیں کی گئی جس میں ایف بی آرکے شعبہ لارج ٹیکس پیئریونٹ اسلام آباد نے مذکورہ مالیت کے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر میسرزپاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈکے دفاترکو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اورموبی لنک کے دفاترمذکورہ مالیت کے ٹیکسزکی ادائیگی تک بندرہیں گے۔ذرائع کے مطابق موبی لنک کے دفاترانکم ٹیکس آڈینینس 2001کی شق 138اورسیلز ٹیکس ایکٹ1990کی شق48کے تحت بند کئے گئے ہیں۔