سیلز ٹیکس ریفنڈ بانڈزواپس، ادائیگی چیک کے ذریعہ ہوگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈ بانڈز جاری کئے جانے کے بعد شروع ہونے والے تنازعہ کے بعد برآمد کنندگان کو چیک کے ذریعہ ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ 30 جون 2019ءتک پھنسے ہوئے سیلز ٹیکس کے ریفنڈز کی ادائیگی حکومت نے بانڈز کے ذریعہ کی تھی لیکن ان بانڈز کو بینکوں نے لینے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے برآمد کنندگان میں کافی بے چینی پائی جارہی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حال ہی میں ہونے والے اجلاس میں ایف بی آر کی تجویز پر 30 ارب جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بانڈز واپس لے کر ان برآمد کنندگان کو چیک کے ذریعہ ادائیگی کی جائے گی۔ یکم جولائی سے حکومت نے سیلز ٹیکس زیرو ریٹنگ ختم کردی تھی جس کے بعد برآمد کنندگان کے لئے بھی سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد ہوگئی ہیں۔ لیکن حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ ان برآمد کنندگان کو 72 گھنٹوں میں ریفنڈز کی ادائیگی کردی جائے گی۔ اس سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی بھی برآمد کنندگان کے لئے دردسر بنا ہوا ہے۔
FBR return Sale Tax refund Bond Now Payment will be made through cheques