ایف بی آرنے پوائنٹ آف سیل(پی اوایس)کی انعامی اسکیم دوبارہ شروع کردی
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم فروری سے اپنی معطل شدہ پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) انعامی اسکیم دوبارہ شروع کردی ہے اور اب اگلی قرعہ اندازی مارچ 2023 میں ہوگی۔ایک ٹویٹ میںایف بی آر نے کہا کہ فروری 2023 کی تمام تصدیق شدہ رسیدیں اور معطلی کی مدت کو آئندہ انعامی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ایف بی آر نے یکم فروری سے اپنی معطل شدہ پوائنٹ آف سیل پرائز سکیم دوبارہ شروع کر دی ہے اور اگلی قرعہ اندازی اب مارچ 2023 میں ہو گی۔ فروری اور معطلی کی مدت کی تمام تصدیق شدہ انوائسز آئندہ پرائز ڈ میں شامل ہوں گی۔ ایف بی آر عوام کو اسکیم میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایف بی آر عوام کو اسکیم میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی آر نے اس سکیم کو گزشتہ سال نومبر میں معطل کر دیا تھا۔ اس وقت، اس نے کہا کہ POS پرائز اسکیم سے متعلق ایس آراو 1005 کو معطل کر دیا گیا ہے تاکہ اسے عوام کے لیے مزید جامع اور شراکت دار بنایا جا سکے۔