Eham Khabar

ایف بی آر نے ایئرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو روکنے کے لئے پاکستان کے تمام بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی نگرانی شروع کردی ہے جس کے لئے ماہر کسٹم آفیسرز تعینات کردیئے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق اس سے مسافروں کی رسک مینجمنٹ سسٹم کے تحت پروفائلنگ شروع کردی ہے جوکہ کسٹمز بارڈر مینجمنٹ کا حصہ ہے جس کی منظوری وزیراعظم نے دی تھی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مسافر پروفائلنگ سسٹم پاکستان کے سات بڑے ایئرپورٹ پر نافذ کردیا گیاہے۔ اس سسٹم کے تحت مسافروں کی شناخت اور ان کا ریکارڈ فوری طور پر میسر ہوگا جس سے مشکوک مسافروں کی نگرانی آسان ہوگی۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اس نظام کو بہتر بنانے کے لئے مزید کسٹمز افسران کی ٹریننگ سسٹم منعقد کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 

 

 

 

 

FBR stated surveillance of Passengers at Airports

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button