Eham Khabar
ایف بی آر کو ٹیکس کیسرمیں قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس کیسز میں ادارے کی جانب سے قابل افسران کی تعیناتی کی جائے۔ اپلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پیش ہونے والے افسران کیسز کی تیاری نہیں کرکے آتے۔ جبکہ زیادہ تر کیسز میں پیش ہونے والے افسران ایڈیشنل کمشنر سے نیچے کے عہدے کے ہوتے ہیں۔ ٹربیونل نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ادارے کی نمائندگی کرنے والے افسران آئندہ سے ایڈیشنل کمشنر سے کم عہدے کے نہ ہوں۔ اگر کوئی افسر اس رینک سے کم کا پیش ہوا تو ٹربیونل اس کو اجازت نہیں دے گا۔