Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آرنے بیگیج رولزمیں ترمیم واپس لے لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے 6 دسمبر 2024 کو ایس آ او 2028 جاری کیا تھا جس میں بیگیج رولز سے متعلق ایس آر او /2006(1)666مورخہ 28 جون 2006 میں کچھ ترامیم کی تجویز دی گئی تھی ایسے واپس لے لیاگیاہے۔بیگیج رولزمیں ترمیم کے مسودے سے ایک غلط تاثر پیدا ہوا کہ پرسنل بیگیج کی حد 1200 امریکی ڈالر تک مقرر کر دی گئی ہے، اور یہ غلط فہمی ملک کے مختلف ذرائع ابلاغ پر گردش کر رہی ہے۔یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ نوٹیفکیشن میں بیگیج رولز 2006 میں دی گئی اصطلاح تجارتی مقدار کو اس طرح بیان کیا گیا تھا کہ سامان، جو بظاہر تجارتی مقاصد یا مالی فائدے کے لیے لایا گیا ہو، اس کی حد 1200 امریکی ڈالر مقرر کی جائے۔ اس مسودے میں تجویز کی گئی ترمیم کا مقصد بیگیج کی سہولت کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ تاہم، جیسا کہ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے، 1200 امریکی ڈالر کی یہ حد کسی مسافر کے لیے ذاتی استعمال یا تحفے کی اشیاءپر لاگو نہیں ہوتی۔ اس لیے وضاحت کی جاتی ہے کہ نوٹیفکیشن میں مذکورہ 1200 امریکی ڈالر کی حد ذاتی استعمال پر لاگو نہیں ہوتی۔ اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے کہ کسٹمز 1200 امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کے ذاتی سامان کو ضبط کرے گاچونکہ اس نوٹیفکیشن کو عوامی سطح پر، خصوصاً سوشل میڈیا پر، وسیع پیمانے پر غلط سمجھا گیا ہے، اس لیے مزید الجھن کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مسودہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button