Eham Khabar

ایف بی آرکراچی پر دہشت گردوں کی فائرنگ،دوسیکورٹی گارڈہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیوکے کراچی آفس پر دہشتگروں کی فائرنگ سے دوسیکورٹی گارڈہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرمیں قائم فیڈرل بورڈآف ریونیوکے آفس کے گیٹ پر تعینات دوسیکورٹی گارڈزکو موٹرسائیکل پر سوار دہشت گروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ایف بی آرآفس گلستان جوہرحکام نے چھاڑوں دینے والے دوملازمین کو سیکورٹی گارڈکی وردی پہناکراسلحہ کے ساتھ کھڑاکیاتھاجنہیں اسلحہ چلانانہیں آتاتھا،پولیس نے یہ شبہ بھی ظاہرکیاہے کہ سیکورٹی گارڈکی وردی پولیس کی وردی سے ملتی ہے توشایددہشت گردوں نے پولیس سمجھ کرانہیں قتل کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button