ایف بی آر نے تبدیلی کے منصوبے کے تحت بڑی تنظیم نو کا اعلان کردیا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے تبدیلی منصوبے کے تحت بڑی تنظیم نوکا اعلان کردیاہے جس کا مقصد کارکردگی کو بہتر بنانا اور آپریشنز کو ہموار کرنا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے جاری ٹرانسفارمیشن پلان کے حصے کے طور پرعہدوں، انضمام اور رپورٹنگ لائنوں میں تبدیلیوں کے سلسلے کا اعلان کیا ہے۔ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کلیدی تبدیلیاں کی گئی ہیںجس میںممبر (پبلک ریلیشنز) کے عہدے کو ممبر (ٹیکس دہندگان کی خدمات) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے،ممبر (اکاو¿نٹنگ) کے عہدے کو ممبر (آرگنائزیشن آڈٹ) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے،ڈائریکٹر جنرل (ریونیو تجزیہ) اب ممبر (پالیسی آئی آر)کو رپورٹ کریں گے،ڈائریکٹر جنرل، انٹرنل آڈٹ (آئی آر) ممبر (آرگنائزیشن آڈٹ) کو رپورٹ کریں گے،ممبر (انفارمیشن ٹیکنالوجی) اور ممبر (ڈیجیٹل انیشی ایٹو) کے عہدوں کو ضم کر کے ڈائریکٹر جنرل (انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ڈی جی (آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی) ممبر (آئی آر-آپریشنز) کو رپورٹ کریں گے،ممبر (انفارمیشن ٹیکنالوجی) اور ممبر (ڈیجیٹل انیشی ٹو) کے پاس پہلے سے موجود اختیارات اب ممبر (آپریشن آئی آر)کے طورپر استعمال کیے جائیں گے۔ایف بی آرمیں تبدیلیوں اس کے ڈھانچے کو جدید بنانے اور ٹیکس دہندگان کو خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔