Uncategorized

کھلونے کے درآمدکنندہ کا حوالہ ہنڈی کے ذریعے ادائیگیوں میں ملوث ہونے کے شواہد پر ایف آئی آرکااندراج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کھلونے کے درآمدکنندہ کا کنسائمنٹس کی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے کئے جانے کے شواہد ملنے پر ایف آئی آرکا اندراج کردیاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے کی جانب سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیرقانونی ادائیگیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کی مہم کے آغازکے دوران ایف آئی اے کی چھاپہ مارٹیم میںشامل اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالرﺅف شیخ،انسپکٹرگل شیر، سب انسپکٹرشبیرچانڈیو اوردیگرافسران واہلکاروں نے گل پلازہ کراچی میں قائم میسرزگلوبل ٹریڈڑزکے آفس میں چھاپہ مارااوردفترمیں موجودریکارڈاپنے قبضے میں لے کروہاں موجودابوطالب،طلہ ابوطالب دانش کنسائمنٹس کی ادائیگیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی تو ابوطالب،طلہ ابوطالب دانش کی جانب سے کوئی تسلی بخش جوابات نہیں دیئے گئے جس پرایف آئی اے کی چھاپہ مارٹیم نے وہاںموجود ریکارڈقبضے میں لے لیاگیاتاہم درآمدکنندگان کی جانب سے اس سلسلے میں مزاحمت بھی کی گئی تھی لیکن ایف آئی اے کی ٹیم نے ابوطالب،طلہ ابوطالب دانش کو گرفتارکرلیااور ان سے تفتیش کی گئی توابتدائی تفتیش میں گرفتارملزمان نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ ان کی جانب سے کھلونے کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے انڈرانوائسنگ کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے کیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے کی جانب قبضے میںلئے گئے ریکارڈمیں بینک الفلاح،سمٹ بینک،ایم سی بی بینک،فیصل بینک،این آئی بی بینک،دبئی اسلامک بینک،اسٹنڈرڈچارٹرڈبینک،بینک الحبیب،میزان بینک،عسکری بینک کی چیکس بکس شامل ہیں جس کے ذریعے منی چینجرز کو حوالہ ہنڈی کے لئے ادائیگیوں کی گئی ہیں۔

 

 

 

FIA arrest Importers of Toys payments through Hawala Hundi

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button