Eham Khabar
اربوں روپے کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کاالزام ،کسٹمز افسران تفتیش کے لئے طلب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اربوں روپے کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام پر کسٹمزانٹیلی جنس افسران کو تفتیش کے لئے طلب کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے ایڈیشنل کلکٹرسمیراعمر،ایڈیشنل کلکٹرطالب حسین،ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس پشاورڈاکٹراخترحسین،کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ کراچی جمیل ناصر،چیف کلکٹرراولپنڈی آصف محمودجاہ،انٹیلی جنس آفیسرذوالفقارڈوگرسمیت دیگرافسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ اپنے تمام ترریکارڈکے ساتھ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کے دفترمیں پیش ہوں۔واضح رہے کہ مذکورہ افسران کے خلاف عدالت میں اربوں روپے ی رشوت ستانی اوربدعنوانیوں کے الزمات کے تحت کیس زیرسماعت ہیں ۔