Eham Khabar

مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹ کی درآمدپر ای پی زیڈکے سرمایہ کاراورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹ کی درآمدکرنے پرای پی زیڈکے انوسٹر میسرزاے اے اے پیکیجزاورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزاحسن ٹریڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ انوسٹر نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی سے کنسائمنٹ درآمدکرنے کا اجازت نامہ حال کیا اورکنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لئے گڈزڈیکلریشن میں مختلف سائزاورمائیکروں کے رجکٹیڈ پلاسٹک رولز ظاہرکیاگیااور کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کرکے ای پی زیڈلایاگیاتاہم کلکٹرایکسپورٹ پورٹ قاسم محمد عامر تھہیم کواطلاع ملی کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے انوسٹرمیسرزاے اے اے پیکیجزغیرقانونی سرگرمیوںمیں ملوث سے جس پر کلکٹر محمد عامر تھہیم کی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر محمد قاسم کھوکھر ، ڈپٹی کلکٹر ای پی زیڈ امجد امان لغاری کی جانب سے ای پی زیڈکے مذکورہ انوسٹرکی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی سوفیصدجانچ پڑتال کے احکامات جاری کئے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزافسران کی مذکورہ ٹیم نے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توکنسائمنٹ سے رجکٹیڈپلاسٹک رولزکے بجائے CTCP پرنٹنگ پلیٹس برآمدہوئیں ،جس پرایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے کنسائمنٹ سے برآمدہونے والامذکورہ سامان ضبط کرکے ای پی زیڈ کے سرمایہ کاراورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف غلط بیانی سے کام لینے پر مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے مزکورہ ملزمان نے قومی خزانہ کو 94لاکھ59ہزارروپے مالیت کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button