اپریزمنٹ ویسٹ اورایس اے پی ٹی کلکٹریٹس سے مشینری کے چارکنسائمنٹس کی ایک ہی ای آئی ایف فارم پرکلیئرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ اورایس اے پی ٹی کلکٹریٹس میں مشینری کے چار درآمدی کنسائمنٹس کی ایک ہی ای آئی ایف فارم پر کلیئرکئے جانے کا انکشاف ہواہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ویسٹ کلکٹریٹ سے میسرزرشید اینڈسنزانٹرپرائززنے ای آئی ایف نمبرمشینری کادوکنسائمنٹس کلیئرکئے گئے جس میں ایک کنسائمنٹ 21مارچ 2023کو فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن نمبر 116242کے ذریعے مشینری کاکنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اس سے قبل ایک ہی ای آئی ایف فارم پر مشینری کے ایک کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی جاچکی ہے بالکل اسی طرح نئے قائم کئے جانے والے کلکٹریٹ ایس اے پی ٹی پر بھی ویسٹ کلکٹریٹ میں استعمال ہونے والے ای آئی ایف فارم کومیسرزداہرانٹرپرائززنے استعمال کرکے مشینری کے دوکنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی جس میں ایک کنسائمنٹ کی 14مارچ2023کو فائل کی جانے ولالی گڈزڈیکلریشن7528کے ذریعے مشینری کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ اپریزمنٹ ایسٹ ،اپریزمنٹ ویسٹ اورایس اے پی ٹی کلکٹریٹس میں ایک ہی ای آئی ایف فارم پر متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس کے عوض ڈھائی لاکھ روپے طلب کئے جارہے ہیں جس میں متعلقہ کلکٹریٹ کے ایم آئی ایس شعبہ میں ذمہ داریاں نبھانے والے اسسٹنٹ ،ڈپٹی اورایڈیشنل کلکٹرزمبینہ طورپر ملوث ہیں جبکہ پرال میں تعینات عملہ مذکورہ افسران کی معاونت کرکے لاکھوں روپے لے رہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے درآمدات پر پابندی کے باعث محکمہ کسٹمزکی جانب سے رشوت کمانے کانیادروازہ کھل گیاہے اورمحکمہ کسٹمزکے مختلف شعبوںمیں تعینات افسران قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لنڈا،مشینری اورمتفرق اشیاءکے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے سسٹم سے ای آئی ایف فارم کی شرط کو ختم کردیتے ہیں جس کے بعد کنسائمنٹس کی کلیئرنس ہوجاتی ہے۔