Eham Khabar

فیڈریشن نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس انڈسٹری نے اپنی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا اعلان کردیا جس میں اپنے اپنے شعبہ میں ماہر افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے جن کمیٹیوں کا اعلان کیا ہے اس میں ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹمز کے چیئرمین محمد ارشد جمال، سینئر وائس چیئرمین مرزا قاسم بیگ، وائس چیئرمین محمد راشد جمال اور وائس چیئرمین صغیر احمد قریشی کو منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹمز ایجنٹس کے چیئرمین محمد ساجد، سینئر وائس چیئرمین عالمگیر خان درانی، وائس چیئرمین حبیب الدین، وائس چیئرمین مسعود عالم وائیں کو منتخب کیاگیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ ٹریڈ کے لئے چیئرمین محمد امجد چوہدری، سینئر وائس چیئرمین قمر عالم ، وائس چیئرمین ندیم کامل، وائس چیئرمین محمد عبداﷲ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈرائی پورٹ کے لئے چیئرمین آغا افتخار احمد، سینئر وائس چیئرمین عقیل احمد رانا، وائس چیئرمین ضیاءالحق سرحدی، وائس چیئرمین سہیل رانا، وائس چیئرمین شہباز منیر، ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایئر فریٹ یونٹ کے لئے چیئرمین جاوید اختر ہاشمی، سینئر وائس چیئرمین محمد بشیر، وائس چیئرمین طارق رشید خان، وائس چیئرمین محمد طارق خان، ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پورٹ ٹرمینلز کے لئے چیئرمین قمر السلام، سینئر وائس چیئرمین محمد یونس، وائس چیئرمین منصور علی، وائس چیئرمین شکیل احمد قادری، وائس چیئرمین اوصاف کریم کو منتخب کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button