ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن کاغلط استعمال ،ٹیکسٹائل ملز پر 10کروڑکا جرمانہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈجوڈیکشن کلکٹریٹ نے میسرزفیئرڈیلزٹیکسٹائلزپرائیوٹ لمیٹڈپر23کروڑ30لاکھ مالیت کا فراڈدرست قراردیتے ہوئے مذکورہ ٹیکسٹائل ملزپر 10 کروڑ مالیت کا جرمانہ عائدکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ کی جانب سے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کا غلط استعمال کرنے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر میسرزفیئرڈیلزٹیکسٹائلزملزکے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ نے میسرزفیئرڈیلزٹیکسٹائلزملزکی جانب سے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کے تحت خام مال کے متعدددرآمدی کنسائمنٹس پر سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی اوردرآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ نے تحقیقات میں اس امرکی نشاندہی کی کہ میسرزفیئرڈیل ٹیکسٹائل کی مینوفیکچرنگ سائٹ پر آپریشنل نہیں اورٹیکسٹائل ملز ایک طویل مدت سے بند پائی گئی اور مزکورہ ملزکی بندش کی مزید تصدیق یوٹیلیٹی بلز اور لیبر ایمپلائمنٹ کی عدم موجودگی ، ٹیکس گوشواروںاورحکومتی اداروں سے ہوئی ۔ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ نے اس امرکی نشاندہی کی کہ درآمدکنندہ کی جانب سے ڈیوٹی وٹیکسزمیں رعایتی سہولیات کا ناجائزفائدہ اٹھایا۔ مزید برآں، فزیکل تصدیق کے عمل کے دوران، ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کے تحت درآمد کیے گئے مستثنیٰ کپڑے، جنہیں تیار اور برآمد کیا جانا تھا،برآمدنہیں کیاگیااورنہ ہی تیارکیاگیا۔دستاویزات کے مطابق ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے میسرزفیئرڈیلزٹیکسٹائل کو دفاع کے لیے کافی مواقع فراہم کرکیا لیکن مزکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے اپنی صفائی میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیاجس پر ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ نے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے میسرزفیئرڈیلزٹیکسٹائل پر لگائی گئے الزامات کو درست قراردیتے ہوئے 23کروڑ30لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ 10کروڑروپے مالیت کا جرمانہ اداکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔